مندھانا چوٹ لگنے کے بعد میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں

رنگیورا (نیوزی لینڈ)، فروری ۔ہندوستان کے سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچ کے دوران چوٹ لگنے کے بعدمیڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں ۔بی سی سی آئی نےپیر کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ، میڈیکل ٹیم مندھانا کی انجری کی نگرانی کرے گی اور اسی کے مطابق اگلے میچ میں ان کی شرکت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔” قابل ذکر ہے کہ اتوار کو ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ کے دوران جنوبی افریقہ کی تیزگیندباز شبنم اسماعیل کا باونسر سر پر لگنے کے بعد مندھانا ( 12 رن ) کو ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر جانا پڑاتھا۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ، ڈاکٹر نے اسمرتی مندنا کا ٹیسٹ کیا جس میں شدید چوٹ لگنے کا اندیشہ تھا۔ مزید جانچ کے بعد مندھانا کے بائیں کان کے نچلے حصہ میں معمولی فریکچر کا پتہ چلا جس سے انہیں بلے بازی کرتے وقت تکلیف ہورہی تھی ، اس لئے انہیں میدان سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر جانا پڑا۔ احتیاط کے طور پر انہیں باقی میچوں کے لئےآرام دیا گیا ہے اور فی الحال وہ طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ وہ سبھی تک صحت یاب ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

Related Articles