منتخب نمائندوں کو عوامی زندگی میں اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے: نائیڈو

پنجی، مارچ۔ نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کے روزمنتخب نمائندوں سے عوامی زندگی میں وقار اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔مسٹرنائیڈو نے یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا، میں تمام لوگوں، خاص طور پر عوامی نمائندوں سے عوامی زندگی میں وقار اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔مسٹر نائیڈو نے کہا، ’’جب ہم دیکھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا، ریاستوں کی مختلف اسمبلیوں میں کچھ واقعات ہو رہے ہیں، گورنر کے خطاب کے دوران کچھ واقعات ہو رہے ہیں اور وہ پرتشدد رخ اختیار کر لیتے ہیں، ایسے واقعات سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے جمہوریت کمزور اور عوام میں مایوسی ہوگی۔جمہوریت میں اگر آپ کو کوئی چیز پسند نہ آئے تو اس پر تنقید کریں۔ اگر آپ کو بجٹ پسند نہیں ہے تو آپ اس پر تنقید کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو حکومت پسند نہیں ہے تو آپ کو صبر کرنا ہوگا، آپ پرامن احتجاج کرسکتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کرسکتے ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کے لیے صبر رکھنا چاہیے۔کسی بھی قسم کے تشدد سے گریز کریں ۔تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

Related Articles