ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران بی جے پی ممبران اسمبلی کی ہنگامہ آرائی

کلکتہ ،مارچ ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کے ممبران اسمبلی کے رویے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران بی جے پی کے ممبران اسمبلی مودی مودی اورجے شری رام کے نعرے لگارہے تھے۔بجٹ سیشن کے پہلے دن گورنر بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے تقریر نہیں کرسکے اور وہ صرف علامتی طور پر اپنے خطبہ کے ابتدا اور اختتام کے چند سطر پڑھ کر بجٹ سیشن کا آغاز کردیا ہے۔آج اسپیکر نے بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی مہر گوسوامی اور سدیپ مکھرجی کو موجودہ سیشن تک کےلئے معطل کردیا ہے۔بی جے پی کے ممبران اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ۔اس درمیان ممتا بنرجی نے گورنر کے خطبےپر تحریک شکریہ پیش کیا ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے جیسے ہی تقریر کرنا شروع کیا کہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی ہنگامہ آرائی کرنی شروع کردی۔جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔بی جے پی کے ممبران کی ہنگامہ آرائی کے دوران ممتا بنرجی اپنی حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’کچھ دن پہلے108میونسپلٹی میں انتخابات ہوئے تھے جس میں ہم نے 106میونسپلٹی میںکامیابی حاصل کی ہے۔دراصل یہ بنگال کے عوام کا بھروسہ ہے ۔کیوں کہ بنگال میں اترپردیش کے لکھیم کی طرح کا واقعہ پیش نہیں آتا ہے۔ ہم کسانوں کو گاڑی کو دھکا دے کر نہیں مارتے۔ ہم کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بنگال کے کسان بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔بنگال کو چلانے کےلئے مرکز کی طرف سے کوئی مددن ہیں ملی ہے ۔ 90 ہزار کروڑ روپے باقی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امگان اور اس کے بعد آس طوفان میں متاثرین کی باز آباد کار ی کےلئے فنڈ کا مرکز نے اعلان کیا تھا مگر کوئی بھی رقم نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اس مرتبہ عوام مزہ چھکائے گی۔اپنی 36 منٹ کی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے دوارے سرکار کی کامیابی کا ذکر کیا اور بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں صنعت چاہیے، وہ قحط چاہتے ہیں۔ بی جے پی کےجے شری رام کے جواب میں کہا کہ بی جے پی کا پدرسری معاشرہ کی وکالت کررہی ہے۔وہ جے شری رام کے نعرے کیوں نہیں لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عورتوں کی عزت سے کوئی سرو کار نہیں ۔وزیر اعلیٰ کی تقریر کے بعد بی جے پی ممبران اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

Related Articles