ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

کلکتہ دسمبر۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے ان کی والدہ کے سوگ پر اظہار تعزیت بھی کیا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا تعزیتی پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ شردھایا ہیرا بین مودی کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں۔ انہوں نے آج علی الصبح احمد آباد میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 100 سال تھی۔ ہیرا بین دیوی محبت، صبر اور اعتماد کی علامت تھیں۔ وہ بچوں سے بہت پیار کرتی تھیں۔ میں سوگوار نریندر مودی جی سے دلی تعزیت پیش کرتی ہوں۔وزیر اعظم اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد دہلی سے احمد آباد پہنچ کر آخری رسومات کی ادائیگی۔والدہ کے انتقال کی وجہ سے وزیر اعظم مودی کا کلکتہ دورہ رد ہوگیا ہے۔تاہم وزیرا عظم مودی ویڈیو لنک کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ہوڑہ ریلوے اسٹیشن پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، وزیر ریلوے اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔

Related Articles