ممتا بنرجی نے اجمیر میں خواجہ کی درگاہ میں حاضری لگائی

اجمیر،دسمبر۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں حاضری لگائی۔محترمہ بنرجی سخت حفاظت میں درگاہ پہنچی جہاں نظام گیٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ وہاں سے وہ ہرے رنگ کی مخملی چادر اور عقیدت کے پھولوں کے ساتھ مزار شریف پہنچی اور منت پوری کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ دعا کی۔ انھیں درگاہ کمیٹی اور انجمن کی طرف سے درگاہ کی تصویر اور تبرک پیش کیا۔ بنرجی یہاں سے نزدیک میں ہی دیوان صاحب کی حویلی بھی گئی جہاں انھوں نے درگاہ دیوان زین العابدین سے اخلاقی ملاقات کرکے حال پوچھا۔ اس درمیان میڈیا کو دور رکھا گیا۔اس سے پہلے مخصوص پرواز سے کشن گڑھ ہوائی اڈے پہنچی ممتا بنرجی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی بنگال میں رجستھانی بہت ہیں سب مل جل رہتے ہیں۔ میں مغربی بنگال اور راجستھان کے لئے درگاہ پشکر میں دعا کروں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے کی گرفتاری کی مذمت کی۔قابل ذکر ہے بنرجی 23سال بعد درگاہ آئی۔ وہ 1999میں یہاں آئی تھی اور ان کے دعا گو کے رکن سید فرمان معینی بتاتے ہیں کہ انھوں نے منت مانی تھی۔

 

Related Articles