ممتا بنرجی میگھالیہ کے تین روزہ دورے پر
کلکتہ،دسمبر۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی میگھالیہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ ممتا بنرجی آج پیر کو دوپہر دو بجے کے قریب شیلانگ پہنچیں۔ ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری اور ترنمول ایم پی ابھیشیک بنرجی بھی ہیں۔ میگھالیہ میں ترنمول کانگریس کے مبصر اور ریاستی آبی وسائل کی ترقی کے وزیر مانس بھویا وہاں موجود ہیں۔دوپہر دو بجے ممتا بنرجی کا طیارہ شیلانگ ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ممتا بنرجی کا استقبال کرنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ممتا بنرجی نے بڑی تعداد میں خواتین ورکرو ں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ترنمول ذرائع کے مطابق، میگھالیہ پہنچنے کے بعد ممتا نے پیر کو پارٹی ایم ایل اے اور کارکنوں کے ساتھ بات چیت کی۔شام 4بجے کرسمس پروگرام میں شرکت کریں گی پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری بننے کے بعد سے ابھیشیک گنگوپادھیائے بنگال سے باہر بیرونی ریاستوں میں ترنمول تنظیم کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ترنمول نے شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ،تریپورہ اور گوا میں بھی اپنی تنظیم کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس کے11ممبران اسمبلی کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد میگھالیہ میں ترنمول کانگریس اپوزیشن جماعت ہے سیاسی حلقوں کے مطابق میگھالیہ میں ترنمول کانگریس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ابھیشیک بنرجی پہلے ہی دو بار میگھالیہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ شیلانگ اور تورہ میں پارٹی کے دفاتر کھولے گئے ہیں۔ ابھیشیک نے کہاکہ ترنمول کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے یہاں سبھی کا شکریہ انتخابات میں ابھی چھ ماہ باقی ہیں۔ جمہوریت میں عوام کا حتمی فیصلہ ہوتا ہے۔ 2018 میں اقتدار میں آنے والے لوگ کام نہیں کر رہے۔ یہ حکومت بی جے پی کی کٹھ پتلی ہے۔تریپورہ اور میگھالیہ۔ ان دونوں شمال مشرقی ریاستوں میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے قبل ترنمول نے تریپورہ کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار کھڑا کئے تھے لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔