ممبر اسمبلی ادریس علی کو زبان سنبھال کر بات کرنے کی ممتا بنرجی کی ہدایت

کلکتہ ,مارچ۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ادریس علی جنہوں نے ممتا بنرجی کے خلاف بولنے والوں کی زبان کانٹ لینے کی دھمکی دی تھی۔کو ہوش وہواس میں بات کرنے کی نصیحت دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گزشتہ جمعرات کی شام اچانک اسمبلی میں آئیں بھگوان گولا کے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی نے اسمبلی ہال میں داخل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کا سامنا کیا۔ تب ہی وزیر اعلیٰ نے اس سے کہا،”بڑا چہرہ مت بناؤ“ آپ کی وجہ سے ٹیم کا نام خراب ہو رہا ہے“ تاہم ادریس علی نے اس بارے میں براہ راست پوچھے جانے پر اس طرح کے واقعے سے انکار کیا ہے۔تاہم ان کے قریبی حلقوں کے مطابق یہ واقعہ پیش آیا۔کانگریس کے وکیل لیڈر کوستوبھ باگچی نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تبصرہ کیا ہے۔ اس کے بعد جب انہیں گرفتار کیا گیا تو اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کے طرز حکمرانی پر سوالات اٹھائے۔ کانگریس قیادت اور ریاست کے بائیں بازو کے لیڈروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تنقید ی کہ پولیس آدھی رات کو کوستوو کے گھر کیوں گئی اور صبح انہیں گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری پر بھی اپوزیشن کے خلاف ”پولیس ہراسانی“کا الزام لگایا گیا۔ اس وقت ادریس علی نے اپوزیشن کو ”سخت زبان“ میں جواب دیا۔بھگوان گولا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی ادریس علی نے کہاکہ ”اگر کوئی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کتاب لکھ کر پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔“ادریس کی دھمکی پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ لیکن اس کے بعد بھی ممبر اسمبلی اپنے تبصروں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ تاہم ادریس کے اس بیان کو لے کر پارٹی میں بھی ناراضگی تھی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ناراض تھیں۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسی لیے وزیراعلیٰ نے ادریس کو براہ راست خبردار کیا ہے۔تاہم ادریس کا دعویٰ ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ پیر کو جب ان سے اسمبلی کے احاطے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے سے براہ راست انکار کر دیا۔ تاہم ترنمول کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات آگے ہیں۔ اس وقت پارٹی لیڈر کوئی ‘غیر ضروری’ تنازع نہیں چاہتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی پارٹی کا کوئی لیڈر ایسے کسی تنازعہ میں پھنس جائے۔ تو اس نے خود ہی ادریس کو ڈانٹا اور سنبھل کر بیان دینے کی ہدایت دی ہے

 

Related Articles