ممبئی کو گھر پر ہرانا مشکل: یوسف

ممبئی، اپریل۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے وانکھیڑے اسٹیڈیم کو ممبئی انڈینس کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ بار کے آئی پی ایل چیمپئن کو گھر پر ہرانا انتہائی مشکل ہے۔وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سنیچر کی شام ممبئی کا مقابلہ چار بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز سے ہونا ہے اور یوسف نے مقابلہ جیتنے کے لیے میزبانوں کی حمایت کی ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے یوسف نے کہا کہ ‘ممبئی میں شائقین ہمیشہ یہ چاہیں گے کہ مہندر سنگھ دھونی ان کی پرفارمنس سے ان کا دل بہلائیں لیکن ان کی خواہش ہوگی کہ ممبئی انڈینز میچ جیتے۔’ آپ جانتے ہیں کہ ممبئی انڈینز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چنئی اور ممبئی کے درمیان اب تک 10 میچ ہوچکے ہیں اور ممبئی سات بار جیت چکا ہے۔ نمبروں کے لحاظ سے ممبئی یقینی طور پر دو پوائنٹس حاصل کرنے جا رہا ہے۔”دریں اثنا، ہندوستان کے سابق کرکٹر محمد کیف نے ممبئی انڈینز کو خبردار کیا کہ وہ چنئی کو ہلکے میں نہ لیںکیف نے کہاکہ "ممبئی ہمیشہ گھر پر مضبوط نظر آتی ہے لیکن چنئی کو کسی بھی گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہے۔ ایسی صورت حال میں ممبئی انڈینز کو اس سیزن کے اپنے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے وانکھیڑے پر سخت محنت کرنا ہوگی۔”گجرات ٹائٹنز، لکھنؤ سپر جائنٹس اور چنئی کی مثال دیتے ہوئے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ ممبئی اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلا میچ ضرور جیتے گا۔عرفان نے کہاکہ "ممبئی اور چنئی کے درمیان فاتح کا انتخاب کرنا مشکل ہے، لیکن چونکہ ممبئی انڈینز گھر پر کھیل رہی ہے، اس لیے ان کے پاس یہ میچ جیتنے کے بہتر امکانات ہیں۔

Related Articles