ملک نے ماسک اور کٹس کے امپورٹر سے ایکسپورٹر تک کا سفر طے کیا: مودی
رشی کیش، اکتوبر۔وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہاکہ کورونا وائرس وبا سے نپٹنے کے لئے ہندستان نے بہت کم وقت میں جو تیاریاں کیں، وہ ملک کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین 93کروڑ ڈوز لگائی جاچکی ہیں اور جلد ہی ملک سوکروڑ ویکسین لگانے کااعدادو شمار پار کرلے گا۔مسٹرمودی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز رشی کیش میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطا ب کررہے تھے۔ وہاں سے انہوں نے ملک میں مختلف مقامات پرقائم پی ایس اے تکنالوجی والے 35آکسیجن پلانٹوں کاباضابطہ افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ وزیراعظم کیئر یوجنا کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے آئینی عہدوں، وزیراعلی اور وزیراعظم کے عہدہ پر آج 20برس کی خدمت مکمل کرلی ہے۔مسٹر مودی نے اس موقع پر کہاکہ لوگوں کے درمیان رہ کر لوگوں کی خدمت کرنے کے میرا سفر کو کئی دہائیوں پہلے سے جاری تھا لیکن آج سے 20برس قبل گجرات کے وزیراعلی کے طورپر مجھے نئی ذمہ داری ملی تھی۔وزیراعظم نے کہاکہ کورونا سے لڑائی کے لئے اتنے کم وقت میں ہندستان نے جو سہولیات تیار کیں، وہ ہمارے ملک کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شروع میں ایک ڈاکٹری جانچ لیب سے تقریباً تین ہزا ر ٹیسٹنگ لیبس کا نیٹورک کھڑانے کرنے کا کام کیا گیا ہے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ ملک نے ماسک اور کٹس کے امپورٹر سے ایکسپورٹر تک کا سفر طے کیا ہے۔ ملک کے دوردراز کے علاقوں میں بھی وینٹی لیٹرس کی سہولیات، میڈ انڈیا کورونا ویکسین کی تیزی سے بڑی تعدا د میں تیاری، دنیا کی سب سے بڑا اور سب سے تیز ٹیکہ کاری مہم ہندستان نے جو کر دکھایا ہے وہ ہمارے عزم، ہمارے خدمت کے جذبہ، ہمارے اتحاد کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہر ہندستانی کے لئے فخر کی بات ہے کہ کورونا ویکسین کی 93کروڑ ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ بہت جلد ہم 100روڑ کا اعدادوشمار پار کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندستان نے ٹیکہ کاری کے لئے کووڈ پلیٹ فارم کی تیاری کرکے دنیا کی رہنما ئی کی ہے کہ اتنے بڑے پیمانہ پر ویکسنیشن کیسے کیا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج حکومت اس بات کا انتظار نہیں کرتی کہ شہری اس کے پاس اپنے مسائل لیکر آئیں گے، تب کوئی قدم اٹھائیں گے۔ ہم اس غلط فہمی کو سرکاری مائنڈ سیٹ اور سسٹم اس نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی خدمات لیکر اب حکومت کو شہری کے پاس پہنچتی ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ 6-7سال پہلے تک کچھ ریاستوں تک ہی ایمس کی سہولت تھی، آج ہر ریاست تک ایمس پہنچانے کے لئے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6ایمس سے آگے بڑھ کر 22ایمس کا طاقتور نیٹورک بنانے کی طرف ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ حکومت کا یہ بھی ہدف ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج ضرور ہو۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی یاد دلایا کہ اتراکھنڈ کی تعمیر کا خواب اٹل جی نے پورا کیا ہے۔ اٹل جی مانتے تھے کہ کنیکٹیویٹی: رابطہ کا سیدھا تعلق ترقی سے ہے۔ انہیں کی ترغیب سے آج ملک میں کنیکٹیویٹی کے بنیادی ڈھانچہ کے لئے بے مثال رفتار اور پیمانہ پر کام ہورہا ہے۔انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 2019میں جل جیون مشن شروع ہونے سے پہلے اتراکھنڈ کے صرف ایک لاکھ 30ہزار گھروں میں ہی نل سے پہنچتا تھا۔ آج اتراکھنڈ کے سات لاکھ دس ہزار سے زیادہ گھریوں میں نل سے پہنچنے لگا ہے۔ اس طرح صرف دو سال کے اندر ریاست کے تقریباً چھ لاکھ گھروں کو پانی کا کنکشن ملا ہے۔انہوں نے اتراکھنڈ کے پنشن پانے والے سابق فوجیوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت ہر فوجی، ہر سابق فوجی کے مفادات کے لئے مکمل سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ یہ ہماری ہی حکومت ہے جس نے ون رینک ون پشن کو نافذ کرکے فوجی بھائیوں کی چالیس سال پرانی مانگ پوری کی ہے۔انہوں نے اپنے خطا ب کی شروعات نوراترا کی نیک خواہشات کی اور کہاکہ پہلے دن ماں شیل پوتری کی پوجا ہوتی ہے۔ ماں شیل پوتری، ہمالیہ کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن میرا یہ خیال ہے، یہاں آکر اس مٹی کو سلام کرنا، ہمالیہ کی اس زمین سلام کرنا، اس سے بڑی زندگی کون سی خوش قسمتی ہوسکتی ہے۔