ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزمیں ایک دن پہلے کی نسبت کچھ کمی درج کی گئی اور اس دوران تقریباً ساڑھے 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے ایکٹوکیسز گراوٹ جاری ہے ۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 53 لاکھ 81 ہزار 889 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 10 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 225 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 186 ہو گئی ہے۔ اس دوران 13 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کرتین کروڑ 38 لاکھ 14 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 137416 ہو گئے ہیں ۔ اسی عرصے میں 501 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 62 ہزار 690 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح 0.40 فیصد ،شفایابی کی شرح 98.26 فیصد اورشرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔ ایکٹیو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 833 کم ہو کر 70,251 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7638 مریضوں کے صحتیاب سے کورونا سے نجات پانےوالوں کی تعداد بڑھ کر 4936791 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 419 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35040 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 47 کم ہو کر 15997 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 28 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 140475 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد کم ہو کر 6464948 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 10013 رہ گئے ہیں اور مزید چارمریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36251 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2666140 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 101 کم ہونےسے ان کی تعداد بڑھ کر 5838 ہو گئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 121254 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 456 پر برقرار ہے ۔جنوبی ہندوستان کے کرناٹک میں دس ایکٹیو کیسز کم ہونے سے کورونا متاثرین کی تعداد اب 8046 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید سات مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38138 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2944958 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ آندھراپردیش میں 24 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 3196 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2051747 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے مزید 3 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14409 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسزنو کم ہو کر 3737 رہ گئے ہیں، جبکہ یہاں دومزید مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3971 ہو گئی ہے ۔ وہیں 665432 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز 21 کم ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 367 ہو گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1414812 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے ۔ مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 28 بڑھ کر 7973 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19280 ہو گئی ہے اور اب تک 1574333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے کیسز سات کم ہونے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 216 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 992468 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13587 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 266 ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 585859 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 16570 ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 19 بڑھ کر 234 ہو گئے ہیں اور اب تک 816542 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 پر برقرار ہے۔ بہار میں اب تک 716452 لوگ کورونا سےصحتیاب ہو چکے ہیں ۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 9661 پرمستحکم ہے۔

Related Articles