ملک میں کورونا کی ہار یقینی:یوگی

لکھنؤ:اکتوبر۔عالمی وبا کورونا وائر کی ٹیکہ کاری کے اعداد 100کروڑ عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیاب قیادت میں کوروان کی ہار یقینی ہے۔مسٹر یوگی نے جمعرات کو ٹوئٹ میں لکھا ملک میں اب تک ریکارڈ 100 کروڑ کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت قیادت،پرعزم طبی ملازمین کی محنت اور نظم و ضبط کے پابند شہریوں کی حصہ داری کا پھل ہے ۔کورونا کی ہار یقینی ہے۔مسٹر یوگی آج لکھنؤ کے نرالا نگر سروستی ششو مندر میں ویکسین بوتھ کا جائزہ لیا اور وہاں موجود طبی اہلکار سے ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نےٹیکہ لگوانے آئے لوگوں سے بھی بات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Related Articles