ملک میں کوروناوائرس کے مزید 8 ہزار سے زائد نئے کیسزاور415ہلاکتیں

نئی دہلی، دسمبر۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8,603 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 415 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 99974 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 8 ہزار 603 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 360 ہو گئی ہے۔ جمعرات کی رات گئے تک 8 ہزار 190 مریض صحت یاب ہونے کے بعد مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 856 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس سے 415 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 70 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد پر برقرار ہے۔وزارت کے مطابق اسی مدت میں 73 لاکھ 63 ہزار 706 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 126 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 975 افراد کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزاور مرنے والوں کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک سب سے آگے ہے۔ اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 263 بڑھ کر 45293 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4463 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5070497 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 269 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41124 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 77 سے گھٹ کر 10805 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 100 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141149 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 45 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد 6485335 ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 332 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415814 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، مرنے والوں کی تعداد 25098 پر مستحکم ہے۔جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو میںکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں کمی کے باعث یہ تعداد اب 8098 ر ہ گئی ہے اور مزید نو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36513 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2684450 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست کرناٹک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 153 سے سے بڑھ کر 6925 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38220 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2952101 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔اسی مدت کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 2157 ہو گئی۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2056788 ہو گئی ہے، جبکہ ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 14445 ہو گئی ہے۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 43 عدد کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد بڑھ کر 3723 ہو گئی ہے، جب کہ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3997 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ریاست میں اب تک 668854 مریضوں کو اس جان لیواوبا سے نجات مل گئی ہے۔ریاست مغربی بنگال میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 20 کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد گھٹ کر 7670 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 13 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19523 ہو گئی ہے جب کہ ریاست میں اب تک 1590823 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز97 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 3620 رہ گئی ہے اور جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 131956 ہوگئی ہے، جب کہ ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 504 ہوگئی ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 321 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 992984 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13593 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں جان لیوا وبا کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 359 رہ گئی ہے اور وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 586444 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16607 مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 318 ہیں اور اب تک 817203 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10094 پر مستحکم ہے۔ریاست بہار میں جان لیوا کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ایکٹیو کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد 32 پر برقرار ہے۔ ریاست میں اب تک 716534 مریض جان لیوا کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی، مرنے والوں کی تعداد 9664 پر مستحکم ہے۔

Related Articles