ملک میں کوروناسے شفایاب ہونے والوں کی تعدادمیں بڑا اضافہ

نئی دہلی، جنوری ۔ ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے آئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ملک میں 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 93.60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کااعدادوشماربڑھ کر 492327 ہو گیا ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کرناٹک میں ملک بھر میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29198 ایکٹیو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد 328741 ہو گئی ہے۔ وہیں 67232 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3325001 ہو گئی ہے جبکہ 49 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کا اعدادوشمار 38754 ہو گیاہے۔کیرالہ میں 8933 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 310202 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42653 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5463960 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مزید 96 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52434 ہو گئی ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 11325 کم ہو کر 291247 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں 36708 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7197001 ہوگئی۔تمل ناڈو میں اس عرصے میں 158 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 213534 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 53 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 37412 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 28620 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3001805 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ 11644 ایکٹیو کیسز کو کم کرنے کے بعد ان کی کل تعداد 55725 پر آ گئی ہے اور مزید 36 مریضوں کی موت کے بعدہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20481 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1906656 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔اتر پردیش میں کورونا کے 7949 ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد 72393 رہ گئی ہے اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1893577 ہو گئی ہے، جب کہ 23125 افراد کی موت ہو گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5140 ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 33175 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 9397 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1756369 ہوگئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 25744 ہو گیا ہے۔آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3175 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 109493 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2111975 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 9 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 14579 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1497 سے بڑھ کر 39520 ہو گئی ہے، جب کہ اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4081 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 707498 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13,721 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 153413 ہو گئی ہے، جبکہ اموات کا اعدادوشمار 591 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا کے 6880 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 87268 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1074980 ہو گئی ہے اور اعدادوشمار 9181 ہو گیا ہے۔اڈیشہ میں کورونا کے 5264 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 59223 رہ گئی ہے۔ یہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1163396 اورہلاکتوں کی 8550 ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 1890 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 27290 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 1072007 ہو گئی ہے اور اس دوران ہلاکتوں کااعدادوشماربڑھ کر 13798 ہو گیا ہے۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 36941 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 678065 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کااعدادوشمار بڑھ کر 17129 ہو گیا ہے۔گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 117884 ہو گئے ہیں اور اب تک 992431 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد 10345 ہو گئی ہے۔بہار میں 2275 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 10322 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 796332 لوگ کورونا سے آزاد ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12205 ہو گئی ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے فعال کیسز کی کل تعداد میں 1573 کی کمی ہوئی ہے اور ان کی کل تعداد 1322 پرپہنچ گئی ہے اور ریاست میں اب تک 373865 افراد اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور 7514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles