ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی عمرہ ادائی کے لئے مکہ مکرمہ آمد

مکہ مکرمہ،مارچ۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے عمرہ ادائی کی سعادت حاصل کی۔ وہ بدھ کے صبح مناسک عمرہ ادا کرنے کی غرض سے جدہ پہنچے تھے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ عبدالعزیز انٹرنیشل ائرپورٹ پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی اور جدہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان بن عمر الطویرب اور مکہ مکرمہ کے شاہی پروٹوکول ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر نے ان کا خیر مقدم کیا۔مسجد حرام پہنچنے پر عمومی صدارت برائے حرمین شریفین اور مسجد حرام کے خصوصی سکیورٹی کے اعلیٰ حکام نے انہیں خوش آمدید کہا، جہاں نے انہوں نے عمرہ کے مناسک ادا کیے۔

Related Articles