مقبوضہ بیت المقدس کے مسیحی قبرستان میں کئی قبریں مسمار

مقبوضہ بیت المقدس /یروشلم،جنوری ۔ میں مسیحیوں کے قبرستان میں درجنوں قبروں کی بیحرمتی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوہ صیہون پر واقع پروٹسٹنٹ قبرستان میں پتھر سے بنی قبریں ٹکڑوں میں بکھری ہوئی پائی گئیں۔واقعے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی بشپ ہوسام ناؤم نے بتایا کہ 30سے زائد قبروں کے پتھر اور صلیب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے۔چرچ کے حکام نے بتایا کہ ’ہمیں اس نقصان کا علم 3 جنوری کو ہوا جب کہ سیکورٹی کیمرے کی یکم جنوری کی فوٹیج میں یہودی حلیے میں ملبوس 2 لوگوں کو قبرستان میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا‘۔یروشلم کے مرکزی چرچ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ان مجرمانہ کارروائیوں کا محرک عیسائیوں کے خلاف پایا جانے والا مذہبی تعصب اور نفرت ہے‘۔خیال رہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں مسیحیوں کے تصور کے مطابق یسوع (حضرت عیسیٰؑ) کا آخری عشائیہ ہوا تھا۔

Related Articles