مغربی بنگال میں ’’کیرالہ اسٹوری پر پابندی عائد
کلکتہ،مئی ۔مغربی بنگا ل حکومت نے فلم ’’کیرالہ اسٹوری‘‘ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاستی حکومت کسی بھی طرح سے نفرت کو برداشت نہیں کرے گی۔ اس کا بنیادی مقصد امن برقرار رکھنا ہے، اسی لیے اس ریاست میں کیرالہ کی کہانی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سے قبل پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ نے فلم کیرالہ کہانی سے متعلق سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈہ سماج کے امن و امان کےلئے نقصان دہ ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسخ شدہ تاریخ کا پرچار کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مسخ شدہواقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فائلز کے بعد ایک اور فلم بنائی گئی ہے جس میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، شاید کچھ بنگالی فائلیں بنائیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے سی پی ایم اور بی جے پی پر ملی بھگت کا الزام بھی لگایا انہوں نے کہا کہ وہ مل کر کام کر رہے ہیں۔بنیادی طور پر یہ فلم کیرالہ کی لڑکیوں کی تبدیلی مذہب اور عسکریت پسندوں کے ساتھ ملنے پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی اس پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ پورے ملک کی طرح یہ فلم کلکتہ میں بھی 5 مئی کو ریلیز ہوگیا تھا۔ لیکن صرف تین دن بعد یعنی 8 مئی کو وزیر اعلیٰ نے اس فلم پر پابندی کا اعلان کر دیا۔