معاشرتی رسم و رواج کو توڑتی دْلہن خود گھوڑی چڑھ کر اپنی بارات میں پہنچ گئی

دہلی،دسمبر۔ ریاست اترپردیش میں ایک دلہن گھوڑی پر سوار ہو کر خود اپنی بارات میں پہنچ گئی۔میڈیا پر 25 سالہ سمرن کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہیکہ صنفی مساوات کا پیغام عام کرنے اور معاشرے کی رسم و رواج کو توڑنے کیلئے سمرن نے گھوڑی چڑھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا کے مطابق 25 سالہ سمرن چوہدری پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر ہے جو ویڈیو میں سر پر شادی کیلئے کلہ سجائے اور عروسی لباس پہنے گھوڑی چڑھے دیکھی جاسکتی ہے جب کہ اس دوران تمام رشتے داروں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔اس موقع پر سمرن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ’ عام طور پر دلہا گھوڑی پر سوار ہوکر اپنی بارات لاتا ہے لیکن آج ایک دلہن گھوڑی پر سوار ہے، ان کی فیملی کی جانب سے ان کے ساتھ کبھی بھی بیٹی جیسا برتاؤ نہیں کیا گیا اور فیملی کا بھرپور سپورٹ رہا۔’میڈیا کے مطابق سمرن نے اپنے اس عمل سے خود کو مردوں سے کم سمجھنے والی خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام دیا ہے۔ادھر سمرن کے چچا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ‘ ہم معاشرے میں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لڑکا لڑکی میں کوئی فرق نہیں، سب برابر ہیں’۔

 

Related Articles