مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’رام لکھن‘ کو ریلیز ہوئے 34 برس مکمل

ممبئی،جنوری۔مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’رام لکھن‘ کو ریلیز ہوئے آج 34 برس مکمل ہوچکے ہیں۔یہ فلم 27 جنوری 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں دو بھائیوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔دونوں بھائیوں کا کردار انیل کپور اور جیکی شروف نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی تھے۔جیکی شروف نے اپنے انسٹاگرام سے فلم کی پرانی تصاویر شیئر کرکے پرستاروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔رام لکھن میں مادھوری ڈکشٹ، ڈمپل کپاڈیا اور راکھی گلزار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

Related Articles