مشرقی خرطوم میں خوبصورت غیر ملکی پرندوں کا مسکن

خرطوم،مئی ۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مشرقی علاقے ہر سال بیرون ملک سے پرندے آتے ہیں اور وہاں کے کھیت کھلیان اور باغ ان کا مرکز ہوتے ہیں۔وہاں چار سو میٹر پر محیط مارشل نیچر ریزرو کے مالک اکرم یحییٰ ہر سال ان پرندوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ان مہمان پرندوں کو فطری ماحول دیا جائے تاکہ وہ یہاں کے سرسبز لہلہاتے پودوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔اکرم یحیٰ نے ان خوب صورت رنگ برنگے پرندوں کے لیے پرکشش پنجرے بنا رکھے ہیں۔ اکرم یحییٰ کا کہنا ہے کہ میری یہ کوشش ہوتی ہیکہ ان پرندوں کو مائل کرنے کے لیے گھر کے سامنے والے حصے کو درختوں سے سجا رکھا ہے اور ایک تالاب بھی بنا رکھا ہے۔ سوڈان کی شدید گرمی سے بچائوں کے انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔اس وقت بھی اس بہ ظاہر فطری لیکن مصنوعی ماحول میں 13 اقسام کے 100 پرندے موجود ہیں۔ ان پرندوں میں خوب صورت گردن والے روزیلا، میئر اور خوب صورت طوطے بھی ہیں۔ یہ پرندے درختوں کی شاخوں پر آتے ہیں۔ یہ پرندے ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے۔سوڈان کے مقامی شہری اور سیاح ان پنجروں کو دیکھنے روزانہ آتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں۔ سوڈان میں ممکنہ احتجاج کی صورت میں سیاحوں کی آمد روک دی جاتی ہے۔ عام دنوں میں بھی تین چار گھنٹے اس ’’پرندہ گا‘‘ کا دورہ کیا جاسکتا ہے۔اکرم یحییٰ کا کہنا ہے کہ وہ پرندہ گاہ کو وسعت دینا چاہتے ہیں لیکن یہ بہت مہنگا شوق ہے۔ سیاح یہاں آتے ہیں اور یہاں کے انتظامات انہیں خوش کر دیتے ہیں۔

Related Articles