مرکزی کابینہ نے نیشنل کوانٹم مشن کو منظوری دے دی
نئی دہلی، اپریل ۔انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی کابینہ نے نیشنل کوانٹم مشن کو منظوری دے دی ہے جس کے لیے تقریباً 6000 کروڑ روپے کے بجٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بجٹ میں 6003 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تصور پر کام 2019 سے جاری تھا اور اب حکومت نے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس مشن کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس وقت دنیا کے صرف چھ ممالک میں اس ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے اور وہاں بھی تحقیق اور ترقی کے مرحلے میں کام ہو رہا ہے۔ ان ممالک میں بھی اس کا استعمال نہیں ہو رہا ہے۔ اس طرح ہندوستان بھی ان ممالک کے کلب میں شامل ہوگیا ہے اور ہمارے ملک میں بھی تحقیق و ترقی ہوگی۔ کہنے کا مطلب ہے کہ ہندوستان اس میدان میں سرکردہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ یہ معلومات کے تیزی سے تبادلے کی اجازت دے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی ڈریم اسکیم آتم نربھر بھارت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس وقت کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق کرنے والے ممالک میں امریکہ، کینیڈا، چین، فرانس اور فن لینڈ وغیرہ شامل انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تحت ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اس کی سربراہی ایک معروف سائنسدان کر سکتے ہیں۔ حکومت کی پانچ سے چھ وزارتیں اس مشن میں کام کریں گی۔