مرکزی وزیر زراعت کا دعوی، کسانوں کی آمدنی میں دس گنا اضافہ ہوا ہے

اعظم گڑھ:جنوری۔ اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے دو روزہ دورے پر آئے مرکزی وزیر دفاع نریندر سنگھ تومر نے مرکز و ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے ہفتہ کو دعوی کیا کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں کسانوں کی آمدنی میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔یہاں بی جے پی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت لگاتار غریب و ضرورت مندوں کے مفاد کو دھیان میں رکھ کر کام کررہی ہے۔ حکومت لگاتر لوگوں کو نوکریاں فراہم کررہی ہے۔بے روزگاری کے حوالے سے اپوزیشن کے دعوؤں میں کوئی دم نہیں ہے۔عوام نے اپوزیشن کو درکنار کردیا ہے۔اور بی جے پی حکومت پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو اہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں اناج کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہر ضرورت مند کو مفت اناج دیا جارہا ہے۔ حکومت زرعی پیداوار کی بہتر کوالٹی پر دھیان دے کر ان کے ایکسپورٹ پر بھی زور دے رہی ہے۔ اس کی اس پالیسی سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہورہا ہے۔ کھانے کے تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔حکومت اس میں مزید اضافے کے ہدف پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں لال گنج سیٹ پر پارٹی کی ہار کا جائزہ لیا اور اس کمی کو دور کرکے جلد تلافی کا دعوی کیا۔ مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں اعظم گڑھ کی دونوں لوک سبھا سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں جائیں گی۔

Related Articles