مرکزی حکومت 18 ماہ میں 10 لاکھ نئی نوکریاں دے گی: انوراگ ٹھاکر

نئی دہلی، جون ۔روزگار کے مواقع بڑھانے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان مرکزی حکومت نے منگل کو کہا کہ اس کے مختلف محکمے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ نئی بھرتیاں کریں گے۔میڈیا کو یہ معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اس کی تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج صبح کابینہ کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے تمام محکموں سے کہا ہے کہ وہ 18 مہینوں میں کل 10 لاکھ نئی نوکریاں دیں۔ اس کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کی کمیٹی نے مسلح افواج میں سپاہیوں کی بھرتی کے لیے ایک نئی اسکیم اگنی پتھ کو بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت پہلے سال میں تینوں خدمات میں 46,000 اگنیور بھرتی کیے جائیں گے۔

Related Articles