مراکش فٹبال ٹیم کی فتح پر قطر کے ہر گلی محلے میں جشن

دوحا،دسمبر۔ فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں مراکش کی فتح اور سیمی فائنل میں رسائی پر قطرکے گلی محلیگونج اٹھے، پرتگال کے خلاف کامیابی پرالسماما اسٹیڈیم نعروں سیگونجتا رہا۔ اسٹیڈیم مراکشی ٹیم کا ہوم گراؤنڈکا نقشہ پیش کررہا تھا۔ اسٹیڈیم میں مراکشی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ہو ہرموو پر ڈھول اور باجوں کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظرآئے۔ کسی افریقی ملک نے پہلی بارورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی ہے۔مراکش کی پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی پر تمام مسلم ممالک کے شائقین جن میں قطری بھی شامل تھے۔ متحد ہوگئے اور میچ ختم ہونیکیگھنٹوں بعد بھی اسٹیڈیم اور قطر کے مختلف علاقوں میں مراکش کا پرچم اور بڑے بڑے اسپیکر باہر رکھ کر ان ترانے بجاتیاور رقص کرتے رہے۔ میچ کے اختتام پر ہزاروں شائقین اپنی اپنی سیٹوں سیکھڑیہوگئے اور کھلاڑیوں کے نام لیلے کر انہیں خراج تحسین پیش کرتے اور ایک دوسرے سیگلے ملکر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

 

Related Articles