مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

مورینا، جنوری۔مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں آج فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کا ملبہ یہاں سے 50 کلومیٹر دور ایک سنسان علاقے میں گرا۔ پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے نے صبح گوالیار ایئربیس سے اُڑان بھری اور کچھ دیر بعد گر کر زمین پر گر گیا۔مورینا ضلع میں طیارے کے ملبے کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فضائیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں فضائیہ کے دو طیاروں کے ٹکرانے کی خبریں بھی آئی ہیں۔ لیکن مقامی پولیس کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Related Articles