محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اگلے پیر کو میٹنگ کریں گی

کلکتہ نومبر ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پیر کو ریاستی محکمہ صحت کے مختلف کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ طلب کی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کے ذرائع کے مطابق،یہ خصوصی میٹنگ پر کو 3:30 بجے نوبنو میں منعقد ہوگا۔ میٹنگ میں محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع کے چیف ہیلتھ افسران اور مختلف میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ورچوئل شریک ہوں گے۔ نوبنو ذرائع کے مطابق، ضلع کے مختلف عہدیدار بھی ورچوئل موجود ہوں گے، لیکن کلکتہ کے عہدیدار ذاتی طور پر موجود ہوسکتے ہیں۔بنیادی طور پر مختلف میڈیکل کالجوں کے مجموعی انتظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے مختلف اوقات میں دیے گئے منصوبوں پر کس حد تک عمل درآمد ہوا اس کا جائزہ لیا جائے گا، ہیلتھ کارڈکے منصوبے پر بھی بات چیت ہوگی۔ریاستی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں ڈینگو کے انفیکشن کےکیسز دوسرے سالوں کے مقابلے اضافہ ہوا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ڈینگو سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی اس میٹنگ میں غور کریں گی ۔حالیہ دنوںمیں شکایت آئی ہے کہ پرائیوٹ اسپتال ہیلتھ کارڈقبول نہیں کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی اس میٹنگ میں ہیلتھ کارڈ کولے کر پرائیوٹ اسپتالوں کو سخت پیغام دے سکتی ہیں ۔پنچایتی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ ریاست کے دیہی اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی حالت کا بھی جائزہ لے سکتی ہیں کہ آیا دیہی اسپتالوں میں مختلف شعبوں کے ڈاکٹر موجود ہیں یا نہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے پیر کی میٹنگ کی بنیاد پر ضلع اور سب ڈویژنل سطحوں پر پہلے ہی جائزہ شروع کر دیا ہے۔ رواں ہفتے وزیراعلیٰ نے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر جائزہ میٹنگ کی تھی۔ میٹنگ میں انہوں نے مارکیٹ کی قیمت میں اضافہ کے سلسلے میں عہدیداروں کو کئی ہدایات دی تھیں۔ اس کے علاوہ بعض محکموں کے افسران سے ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ کچھ سبزیوں کی قیمت اتنی مہنگی کیوں ہے؟ توقع ہے کہ آئندہ پیر کو محکمہ صحت کے اجلاس میں بھی اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles