متنازع سوشل میڈیا پوسٹ، کنگنا رناوت کی تھانے میں پیشی

ممبئی،دسمبر۔ سوشل میڈیا پرکسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئیں۔میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ممبئی کے کھار تھانے میں پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے کنگنا کوگزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے باعث کنگنا سخت سیکورٹی میں تھانے آئیں۔ کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کے لئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پرکنگا کے خلاف سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles