متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورت حال

دبئی،جولائی۔کل کے روز متحدہ عرب امارات کی بیشتر ریاستوں میں شدید بارش کے بعد کئی مقامات پر ندی نالے بہہ پڑے اور سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی۔بدھ کو امارات کے کچھ علاقوں میں موسلادھار جب کہ بعض مقامات پردرمیانے درجے کی بارشیں ہوئیں۔ ام القیوین، شارجہ، راس الخیمہ، عجمان اور خورفکن میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔فجیرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور شدید بارش نے فجیرہ اور راس الخیمہ میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں بند ہوگئیں۔اسی ضمن میں فجیرہ ریاست کی پولیس نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے صرف گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔فجیرہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر نے وضاحت کی کہ امارات کو سیلاب کی وجہ سے ابوظبی اور دبئی کی پولیس سے مدد فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سیلاب کی صورت حال ہے۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے دبئی میں ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ امارات فجیرہ اور ملک کے مشرقی علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مدد کی جا سکے۔

Related Articles