مایاوتی کی مختار سے کنارہ کشی، ٹکٹ نہ دینے کا اعلان

لکھنؤ، ستمبر, بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نےمبینہ مافیا ڈان اور پارٹی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو آئندہ اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محترمہ مایاوتی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا،’بی ایس پی کا آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کوشش ہوگی کہ کسی بھی مجرمانہ پس منظر کے حامل وغیرہ کو پارٹی سے الیکشن نہ لڑوایا جائے۔ اس کے پیش نظر ہی اعظم گڑھ ڈیویژن کی مئو اسمبلی سیٹ سے اب مختار انصاری کا نہیں بلکہ بی ایس پی اسٹیٹ صدر بھیم راج بھر کے نام کو فائنل کیا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا،’عوام کی کسوٹی اور ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوششوں کے تحت ہی کیے گئے اس فیصلے کے مطابق پارٹی انچارجوں سے اپیل ہے کہ وہ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں تاکہ حکومت بننے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں کوئی بھی مشکل نہ ہو‘۔بی ایس پی کے صدر نے کہا،’بی ایس پی کا عزم ‘قانون کی ذریعے قانون کا راج‘ کے ساتھ ہی یو پی کی تصویر کو بھی اب بد ل دینے کا ہے تاکہ ریاست اور ملک ہی نہیں بلکہ بچہ بچہ کہے کہ حکومت ہو تو بہن جی کی ’سروجن ہتائے سروجن سکھائے‘ جیسی اور بی ایس پی جو کہتی ہے وہ کرکے بھی دکھاتی ہے‘ یہی پارٹی کی صحیح شناخت بھی ہے‘۔

Related Articles