مالدیپ جیو کے سمندری کیبل سے بھارت اور سنگا پور سے جڑے گا

ممبئی، فروری۔ یہ ہمارے رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور محفوظ، سستی اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔ یہ ہمارے لوگوں کو وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ہمارا مقصد اپنی معیشت کو متنوع اور خود کو جنوبی ایشیا میں ایک بڑے مواصلاتی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ اقتصادی ترقی کے علاوہ، اس کا مقصد پورے مالدیپ میں تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کے ذریعے سماجی ترقی کو رفتار دے گا جس سے ہمیں یہ یکساں ترقی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جو ہم چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مالدیپ کے اقتصادی ترقی کے وزیر فیاض اسماعیل نے کیبل اجراء کے موقع پرکیا۔ریلائنس جیو کے چیئرمین میتھیو اومن نے مالدیپ کی حکومت اور جیو کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کی عالمی معیشت بہتر براڈ بینڈ سے چل رہی ہے، جو لوگوں، کاروباروں، مواد اور خدمات کو جوڑتی ہے۔ IAX نہ صرف مالدیپ کو دنیا کے کنٹنٹ ہب سے جوڑے گا بلکہ یہ مالدیپ حکومت کے ذریعہ شروع کی جارہی کئی نئی پہل سے پیدا ہوئی ڈیٹا کی اعلی ڈیمانڈ کو بھی سپورٹ کرے گا۔ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ(جیو) نیکسٹ جنریشن کا ملٹی ٹیرا بٹ انڈیا۔ ایشیا۔ ایکسپریس (آئی اے ایکس) انڈرسی کیبل سسٹم مالدیپ کے ہُل ہملے کو کنیکٹ کرے گا۔ اعلی صلاحیت اور ہائی سپیڈ والی آئی ایکس سسٹم ہُل ہملے کو سیدھے بھارت اور سنگا پور سے جوڑ دے گا۔آئی اے ایکسسسٹم مغرب میں ممبئی سے نکل کر ہندوستان کو سنگاپور کے ساتھ ساتھ ملائیشیا اور تھائی لینڈ سے بھی جوڑ دے گا۔ انڈیا-یورپ-ایکسپریس (آئی ای ایکس) سسٹم ممبئی کو میلان، اٹلی اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور بحیرہ روم سے جوڑ دے گا۔ توقع ہے کہ IAX کے2023 آ خر میں سروس کے لیے تیار ہو جائے گا، جبکہ IEX 2024 کے وسط میں سروس کے لیے تیار ہو جائے گا۔ یہ ہائی کیپسٹی اور ہائی سپیڈ والے سسٹم 16,000 کلو میٹر سے زیادہ 100gb/s کی رفتار پر 200Tb/s سے زیادہ صلاحیت فراہم کریں گے۔IEX اور IAX مل کر ٹیلی مواصلات انفرااسٹرکچر کو بے حد مضبوط بنا دیں گی نیز اس سے ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں دہائی کی سب سے بڑی اور غیر معمولی تبدیلی ہوگی۔

Related Articles