مادی ترقی کی خواہش دنیا کو اپنی گرفت میں لئے ہوئے ہے: دلائی لامہ

شملہ، اکتوبر ۔تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ نے کہا ہے کہ آج داخلی ترقی اور سکون کہیں بھی نہیں صرف مادی ترقی ہی دنیا میں ہر کسی کو اپنی گرفت میں لئےہوئے ہے۔دلائی لامہ نے کانگڑا ضلع کے میکلوڈ گنج پہنچنے والے 300 سے زائد تائیوانی بدھ سنگھوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ امن وسکون حاصل کرنا دنیا کے کروڑوں لوگ چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے رحمدلی، مہربانی کے اصولوں کا اختیارکرناہوگا۔ اس کے بغیر سکون ملنا مشکل ہے۔ تعلیمی انفراسٹرکچرل سسٹم میں دل کا سکون اور داخلی ترقی کے موضوع کو شامل کیا جاناچاہئے، جبکہ بچہ جب ماں کی گود سے اسکول پہنچتا ہے تو وہ صرف اور صرف مادی ترقی ہی سیکھتا ہے۔تبت کے روحانی پیشوا نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ صرف مادی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں، داخلی ترقی کس طرح ہو یہ نہیں ہورہا ہے۔ تمام مذاہب یہ کہتے ہیں کہ ہر ایک کو اچھے دل کا انسان ہونا چاہیے لیکن نالندہ میں مختلف دلیلیں دے کر اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ ہمارا دماغ کیوں مضطرب ہوتا ہے اورکیوں پریشان ہوتاہے۔ جب محنت کریں گے تو خود اطمینانی حاصل ہوتی ہے۔

Related Articles