لیونل میسی کی وطن واپسی کے بعد نئی تصاویر وائرل

بیونس آئرس،دسمبر۔ایسا لگتا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ملنے والی ٹرافی کے دیوانے ہوگئے ہیں اور اسے کسی بھی لمحے خود سے دور نہیں کرنا چاہتے۔18 دسمبر کو فرانس کو فائنل میں شکست دینے کے بعد لیونل میسی ارجنٹینا کی ٹیم کے ساتھ وطن واپس پہنچے۔ٹیم کی واپسی پر شہریوں نے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال کیا جس کے بعد لیونل میسی اپنے گھر پہنچے اور وہاں سے دلچسپ تصاویر شیئر کیں۔ورلڈکپ کی تاریخی فتح کے بعد سے لیونل میسی کی جانب سے کئی زبردست تصاویر شیئر کرچکے ہیں اور سب وائرل بھی ہورہی ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر 20 دسمبر کو اسٹار فٹبالر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ایک تصویر میں وہ اپنے بستر پر ٹرافی کو ساتھ رکھے ہوئے سوتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اٹھنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں صبح بخیر کا میسج لکھا۔محض 2 گھنٹے میں اس پوسٹ کو انسٹاگرام پر 2 کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ بار لائیک کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل ورلڈکپ جیتنے کے بعد جشن منانے کی تصویر لیونل میسی نے شیئر کی تھی جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔

Related Articles