لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے نئے ریکارڈز

ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے اپنے800 گول مکمل کر لئے، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 8 سو گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹائن فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراونڈ پر ایکشن میں نظر آئی، دوستانہ میچ میں ارجنٹینا نے پاناما کو دو گول سے ہرا دیا،میسی انٹرنیشنل کیرئیر میں بھی 99 گول کر چکے ہیں، کیوراساؤ کے خلاف اپنے اگلے میچ میں انہیں انٹرنیشنل میچز میں گولز کی سنچری مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور وہ سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے فٹبالربن گئے۔پرتگال کیاسٹار فٹبالر نے یورو کوالیفائر میں لیختنسٹین کے خلاف کیرئیر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یوروکوالیفائرمیں پرتگال نے لینسکٹسٹن کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔

Related Articles