لکھنؤ نے راہل کو مشترکہ طور پر آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا یا

ممبئی، جنوری ۔آئی پی ایل کی لکھنؤ فرنچائزی نے لوکیش راہل کو 17 کروڑ روپے میں شامل کیا ہے۔ ایسے میں وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے مشترکہ طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بھی اسی رقم میں 2018 کی نیلامی سے پہلے وراٹ کوہلی کو اپنے ساتھ رکھا تھا۔لکھنؤ ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں آئی پی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ اگلے ماہ 59.89 کروڑ روپے کے پرس کے ساتھ نیلامی میں جائیں گی۔ راہول کے علاوہ لکھنؤ میں آسٹریلیائی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس اور ان کیپڈ ہندوستانی اسپنر روی بشنوئی ہوں گے، جنہیں انہوں نے 9.2 کروڑ اور 4 کروڑ روپے میں شامل کیا ہے۔ آر پی ایس جی گروپ کے سربراہ سنجیو گوینکا نے اسٹار اسپورٹس ایونٹ میں اس کی تصدیق کی۔سی وی سی کیپٹل کی ملکیت والی دوسری ٹیم آحمدآباد 52 کروڑ کے پرس کے ساتھ نیلامی میں جائے گی۔ انہوں نے پہلے ہی 15کروڑ روپئے دے کر ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے لیگ اسپنرکو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد کے پاس شبھمن گل بھی ہوں گے جنہیں انہوں نے آٹھ کروڑ دے کر ٹیم میں شامل کیا ہے۔ احمد آباد نے بھی جمعہ کو تصدیق کی کہ پانڈیا ان کی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔آئی پی ایل نے دونوں نئی ​​ٹیموں کو 12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہونے والی میگا نیلامی سے قبل تین کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت دی تھی جنہیں آٹھ فرنچائزز نے برقرار نہیں رکھا تھا۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گوینکا نے کہا کہ فرنچائزی کی جانب سے منتخب کیے گئے تین کھلاڑی نہ صرف ٹیم کو متاثر کریں گے بلکہ مستقبل کے لیے ٹیم کی بنیاد بھی رکھیں گے۔ انہوں نے کہا، لوکیش راہل نہ صرف ایک عظیم بلے باز بلکہ ایک بہترین وکٹ کیپر بھی ہیں۔ مارکس ایک بہترین فنشر ہیں، ایک بہترین گیند باز اور بہترین فیلڈر ہیں۔ روی بشنوئی اسپن کے شعبے میں ایک مختلف کھلاڑی ہوں گے اور وہ ایک بہترین فیلڈر بھی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی تین سے آٹھ سال تک ہمارے ساتھ رہیں۔‘‘گوینکا نے تصدیق کی کہ راہل لکھنؤ کے کپتان ہوں گے۔ انہوں نے کہا، ہاں راہل ہمارے کپتان ہوں گے۔ میں نہ صرف ان کی بلے بازی اور وکٹ کیپنگ سے متاثر ہوں، بلکہ ان میں ایک لیڈر کی صلاحیتیں بھی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم میں ایک بہترین ماحول پیدا کریں گے اور اپنی قیادت سے خود کو ثابت کریں گے۔

 

Related Articles