لوکیش راہل چوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر، سوریہ کمار ٹیم میں شامل

کانپور، نومبر۔ ہندوستان کے ٹیسٹ بلے باز لوکیش راہل بائیں جانگھ میں کھنچاؤ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف 25 نومبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔راہل اب اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے این سی اے میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزریں گے۔ آل انڈیا سلیکشن کمیٹی نے راہل کی جگہ سوریہ کمار یادو کو منتخب کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور کے گرین پارک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔31 سالہ مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار آخری لمحات میں انگلینڈ میں بھی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے تھے لیکن انہیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ ہندوستانی ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم کے باقاعدہ رکن بننے والے سوریہ کمار رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے بھی اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ حالیہ رنجی سیزن 20-2019 میں، انہوں نے 10 اننگز میں 56.44 کی اوسط اور 95.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 508 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اپنے 77 فرسٹ کلاس میچوں میں سے 71 رنجی ٹرافی میں کھیل چکے ہیں۔راہل کی غیر موجودگی میں شبھمن گل اور میانک اگروال اننگز کا آغاز کریں گے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کے کپتان روہت شرما کو اس ٹیسٹ سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپسی کریں گے اور کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اجنکیا رہانے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ٹیم : اجنکیا رہانے (کپتان)، میانک اگروال، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، شوبھمن گل، شریس ایر، سوریہ کمار یادیو، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، اکسر پٹیل جینت یادو، ایشانت شرما، امیش یادو، محمد سراج، پرسدھ کرشنا۔

Related Articles