لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین، سی ای او کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی،جنوری۔ریلوے بورڈ کے ممبر (انفراسٹرکچر) انل کمار لاہوٹی نے آج ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھال لیا۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے یکم جنوری 2023 سے مسٹر لاہوٹی کی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے 17 دسمبر 2022 کو ہی ممبر، انفراسٹرکچر، ریلوے بورڈ کا عہدہ سنبھالاتھا۔ اس سے پہلے وہ سنٹرل ریلوے ممبئی کے جنرل منیجر تھے۔مسٹرلاہوٹی انڈین ریلوے سروس آف انجینئرنگ کے 1984 بیچ کے افسر ہیں۔ انہیں حال ہی میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کے لیول-17 کے پہلے پینل میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مادھو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، گوالیار سے سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل کے ساتھ گریجویٹ کیاہے اور روڑکی یونیورسٹی (آئی آئی ٹی، روڑکی) سے ماسٹر آف انجینئرنگ (اسٹرکچر) کیا ہے۔ ریلوے میں اپنے 36 سال سے زیادہ کے کیرئیر کے دوران، وہ سنٹرل، ناردرن، نارتھ سینٹرل، ویسٹ اور ویسٹ سنٹرل ریلوے اور ریلوے بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔اس سے قبل وہ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے اور کئی ماہ تک ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر کا اضافی چارج بھی سنبھالا تھا۔ جنرل منیجر کے طور پر ان کی مدت کار میں سب سے زیادہ کسان ریل چلانے اور ریونیو کے لحاظ سے سب سے زیادہ فریٹ اور پارسل ٹریفک (ٹن میں) حاصل کرنے کا کریڈٹ حاصل ہے۔ انہوں نے نان کرایہ، اسکریپ کی فروخت اور ٹکٹوں کی بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم کے ذریعے آمدنی میں ریکارڈ بہتری بھی کی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں ایئر کنڈیشنڈ مضافاتی خدمات کی توسیع کے پیچیدہ مدے کا کامیاب آپریشن اور حل کیا ہے۔ ان کے دور میں، سنٹرل ریلوے نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل اورکمیشننگ میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی اور ممبئی میں دیوا اور تھانے کے درمیان طویل انتظار کی 5ویں اور 6ویں لائنوں کو شروع کیا۔

 

Related Articles