فٹبال لیگ کپ ’’پاپا جانز‘‘ بولٹن ونڈرس کلب نے جیت لیا

بولٹن ،اپریل۔ ویمبلے اسٹڈیم لندن میں بولٹن ونڈرس فٹبال کلب اور لندن کے پلم وتھ فٹبال کلب کے درمیان ہونے والے لیگ کپ ’’پاپا جانز‘‘ کا انتہائی سنسنی خیز فائنل ہوا۔ کامیابی بولٹن ونڈرس فٹبال کلب نے سمیٹی۔ فائنل میچ میں شائقین میں انتہائی جوش وخروش تھا اور نعرے بازی کے زریعے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ نارتھ ویسٹ سے تقریباً ہزار کے قریب شائقین ویگینوں، کاروں اور کوچز کے زریعے ویمبلے اسٹیڈم پہنچے۔بولٹن ونڈرس فٹبال کلب 12 سال کے بعد فائنل میں پہنچی تھی ، دونوں ٹیموں کے شائقین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے، میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ایسا لگ رہا تھا کہ بارش برسے گی جس سے یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائے گا مگر ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ساتھ بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی دن بھر جاری رہی اور یوں یہ میچ مکمل ہو گیا۔ سفید فام شائقین کے علاوہ ایشیائی شائقین کی بڑی تعداد نے بولٹن فٹبال کلب کی اس جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ بولٹن ٹیم کے سپوٹر راجہ عبدالمجید نے اپنی ٹیم کی جیت پر تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم جیتیں یا ہاریں یہ کلب کیلئے بہت اچھا دن ہے، کوپل سے تعلق رکھنے والے باب واٹسن مینجر ایان ایواٹ اور مالک شیرون برٹن بھی بولٹن ونڈرس کی جیت پر بہت زیادہ خوش نظر آرہے تھے۔

Related Articles