فلم میں فحش مناظر دکھانے پر مہیش منجریکر کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف مراٹھی فلم میں نابالغوں کے ’فحش مناظر‘ دکھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا کے مطابق بدھ کے روز پولیس نے بتایا کہ اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن میں ایک مراٹھی فلم میں نابالغ بچوں کے مبینہ طور پر فحش مناظر دکھانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 292، 34، پی او سی ایس او سیکشن 14 اور آئی ٹی سیکشن 67، 67 بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں، ممبئی کی سیشن عدالت نے سماجی کارکن سیما دیش پانڈے کی طرف سے دائر درخواست کے بعد ایف آئی آر کے اندراج اور معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مراٹھی فلم میں مبینہ طور پر فحش مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں بچے شامل ہیں۔سیما دیش پانڈے کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے سی آر پی سی کو دفعہ 153 (3) کے تحت تحقیقات کا حکم دیا ہے۔کیس میں ابھی تک مہیش منجریکر کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles