’ فلم تیرے نام بنانے سے مجھے ہر کسی نے منع کیا لیکن ایک دن واش روم میں جا کر سرمونڈ دیا اور۔۔۔‘ سلمان خان نے مشہور زمانہ فلم کے پیچھے چھپاحیران کن راز بتا دیا

ممبئی ،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم ’’ تیرے نام ‘‘ نے جو شہرت کمائی وہ شائد ہی ان کی کسی اور فلم کو نصیب ہوئی ہو لیکن اداکارہ نے پہلی مرتبہ اس فلم کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے مداحوں کو حیران کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے ریئلٹی شو ’’ سار ے گاما پا‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تیرے نام‘ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالی۔ سلمان خان نے بتایا کہ مجھے ہر کسی نے یہ فلم کرنے سے منع کیا لیکن میں پھر بھی یہ کرنا چاہتا تھا۔اداکار کا کہناتھا کہ یہ بات زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں ہے تاہم یہ ایک بہت ہی شاندار کہانی ہے ، میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھا کہ ’’ تیرے نام ‘‘ کے پروڈیوسر اور میرے قریبی دوست ’’ سنیل منچندا‘‘ مجھ سے ملنے آئے اور کہا کہ مجھے اس فلم کا کر دار نبھانے کیلئے سر منڈوانا پڑے گا۔سلمان خان کا کہناتھا کہ میں سرمنڈوانے کیلئے یقینی طور پر تیار نہیں تھا کیونکہ میں نے دیگر پراجیکٹس بھی سائن کر رکھے تھے ، اس وقت میں ایک اور فلم بھی کر رہا تھا ، مجھے یاد ہے کہ ایک روز مجھے بخار تھا اور فلم کا ڈائریکٹر مجھے مسلسل شوٹنگ پر آنے کیلئے تنگ کر رہا تھا ، میں جذباتی طور پر واش روم میں گیا اور بغیر کسی ہچکچاوٹ کے سر کے سارے بال کاٹ ڈالے ، اس کے بعد میں نے سنیل کو فون کیا اور کہا کہ میں نے اپنا سر مونڈ دیا ہے اور ’’تیرے نام ‘‘فلم کرنے کیلئے تیار ہوں۔سلمان خان نے بتایا کہ ہر کوئی مجھے یہ فلم کرنے سے منع کر رہا تھا لیکن کسی وجہ سے سب کے منع کرنے کے باوجود میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا ، تو میں نے ’’ رادھے موہن ‘ کا کر دار نبھانے کا فیصلہ کر لیا ،تیرے نام کو اس کے گانوں کے باعث بھی بہت شہرت ملی جو کہ ہمیش ریشمیا نے بنائے تھے۔سلمان نے بتایا کہ ہمیش ریشمیانے میری اس فلم کیلئے 13 گانے بنائے لیکن ہم تمام نہیں لے سکتے تھے ، مجھے یاد ہے کہ میں اور ہمیش گلیسی میں تھے اور فلم کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے ، جب انہوں نے فلم کا پورا پلاٹ سنا ، اس وقت ان کے ذہن میں فوری گانا آیا ،اور وہ گانا ’’ تیرے نام ‘‘ کا ٹائٹل ٹریک بنا۔سلمان خان کا کہناتھا کہ ہمیش نے فوری وہیں کھڑے کھڑے چار سے پانچ بہترین گانے بنا کر دیئے اور ہم اس میں سے کسی کو بھی رد نہیں کر سکے۔

Related Articles