فلمی دنیا میں قدم رکھنیوالے بھارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا

ممبئی،جنوری۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی جھنڈے گاڑ نے کو تیار ہیں .انہوں نے فلم انڈسٹری میں ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے انٹری دی ہے۔ 2 برس قبل اپنے پروڈکشن ہاؤس کی بنیاد رکھنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے کئی ڈاکومینٹریز بنائی ہیں ،جن میں "دی ہائیڈن ہندو”,”رور آف دا لائن”اور”بلیز ٹو گلوری”شامل ہیں لیکن اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم "لیٹس گٹ میریڈ "کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کریں گے، فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔یاد رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساؤتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے 3 آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

Related Articles