فضائی میزبان کا ساتھ سفر کرنے سے انکار

گلشن گروور نے دلچسپ کہانی سنادی

ممبئی،دسمبر۔منفی کرداروں سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار گلشن گروور نے کہا ہے کہ فلم میں ان کے کردار کا حقیقی زندگی پر کافی گہرا اثر ہوا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گلشن گروور نے اپنے ماضی کی ایک یاد شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے سفر کے لیے آخری لمحات میں اپنی ٹکٹ بک کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ آخری لمحات میں ٹکٹ بک کروانے پر انہیں فلائٹ اٹینڈنٹ کے پاس سیٹ ملی۔انہوں نے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ میرے برابر میں بیٹھنے سے خوف زدہ تھی اور اس نے میرے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔ گلشن گروور نے بتایا کہ طیارے میں میرے برابر میں بیٹھنے کے لیے آنے والی خاتون فضائی میزبان مجھے دیکھ کر اچانک رک گئی اور پھر واپس چلی گئی، جب طیارے نے اڑان نہیں بھری تو میں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ اس پر جواب آیا کہ ہماری ایک ایئرہوسٹس جانا ہی نہیں چاہتی، وہ آپ کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتی وہ ڈر گئی ہے۔

 

Related Articles