فروخت کی مار سے شیئر بازار کی حالت خراب

ممبئی، فروری ۔عالمی مارکٹ کے ملے جلے رحجان کے درمیان مقامی سطح پر ایس بی آئی، این ٹی پی سی، ریلائنس، آئی سی آئی سی آئی بینک،ماروتی اور آئی ٹی سی سمیت 19بڑی کمپنیوں پر فروخت کی مار سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسکس 143.20پوائنٹ ٹوٹ کر 58644.82پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 43.90پوائنٹ گرکر 17516.30پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں پربھی فروخت کا دباورہا۔ اس دوران مڈکیپ 0.68فیصد گر کر 24,750.61پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.45گرکر 29,702.58پوائنٹ پر آگیا۔اس دوران بی ایس پی میں کل ملاکر 3422کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1747میں فروخت جبکہ 1592میں خریداری ہوئی اور 93کی قیمت مستحکم رہی۔ اسی طرح این ایس ای میں 34کمپنیوں میں گراوٹ رہی جبکہ 16میں تیزی رہی۔بی ایس ای میں بیسک میٹریلس، ایف ایم سی جی، یوٹلٹیز، پاور اور دھات گروپ کی 1.28فیصد تک کی سبقت کو چھوڑ کر باقی 14گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس دوران سی ڈی جی ایس 0.81، توانائی 0.68، فائنانس 0.58، آٹو 1.01، بینکنگ 0.65اور ریلٹی گروپ کے شیئر 2.83فیصد گرے۔ عالمی مارکٹ میں ملاجلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.51، جاپان کا نکئی 0.73 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.24فیصد چڑھا جبکہ جرمنی کے ڈیکس میں 0.82اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.97فیصد گراوٹ درج کی گئی۔

Related Articles