فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے: اسٹالن

چنئی۔ مارچ۔تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو انتظامیہ سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔مسٹر اسٹالن نے یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹس، پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی تین روزہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے والوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ان کی حکومت امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے افسران سے ریاست میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا، ’’کٹہ پنچایت اور زمین پر قبضہ کرنے والوں کے تئیں افسران کو بالکل بھی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔ انہوں نے شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ ریاست میں نئی ​​سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے امن و امان کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی تمل ناڈو کو10 کھرب امریکی ڈالر کی معیشت والی ریاست بنانے کے ہدف کو بھی حاصل کیاجاسکےگا۔مسٹرا سٹالن نے کہا کہ حکومت سائیکو ٹراپک مادوں کے استعمال سے منسلک خواتین اور بچوں کے خلاف جرم کو بھی برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا، معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس ان علاقوں میں زیادہ احتیاط اور چوکسی اختیار کر رہی ہے جہاں مذہب اور ذات پات سے متعلق واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔چونکہ ہفتہ بھر سے ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں کمی آئی ہے، اس کے پیش نظرمسٹر اسٹالن نے کورونا کی دونوں لہروں سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے حکام کی ستائش کی۔

Related Articles