فرانس اور سعودی عرب قابل تجدید توانائی کے شعبے میں باہم تعاون کریں گے

پیرس،جولائی۔ سعودی عرب اور فرانس نے متبادل توانائی کے وسائل کے سلسلے میں قابل تجدید توانائی کے میدان میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اس شعبے میں سولر انرجی اور کلین ہائیڈروجن کے شعبے بطور خاص اہم ہوں گے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کہی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے توانائی کے حوالے سے عالمی سطح پر استحکام کی فضا قائم رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔نیز عالمی سطح پر فوڈ سکیورٹی اور خرواکی باآسانی فراہمی کے حوالے سے گندم کی اور غلے کی فروخت اور درآمد و برآمد کے ایشوز پر بھی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

 

 

Related Articles