فرانسیسی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اڈیشہ پہنچ گئی
بھونیشور، جنوری ۔ فرانس کی ٹیم اڈیشہ ہاکی مردوں کے عالمی کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھونیشور پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیم نے مردوں کے عالمی کپ 2018 میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا تھا اور اب ایف آئی ایچ اڈیشہ مردوں کے عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کےارادے سے اتری ہے۔ٹیم کے ہیڈ کوچ فریڈرک سویز نے کہاکہ “ہم اس وقت ٹائٹل کی تلاش میں نہیں ہیں۔ ہماری ٹیم کی توجہ مقابلے کے پہلے مقام پر مرکوز ہے۔ دیکھتے ہیں کہاں پہنچتے ہیں۔ ہم اس ٹورنامنٹ میں پچھلی بار سے بہتر کارکردگی دکھانے کے مقصد کے ساتھ آئے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑی ٹاپ ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں پر توجہ دینے کے بجائے ہم ایک ٹیم کے طور پر کھیلیں گے۔دریں اثنا، فرانس کے کپتان وکٹر چارلیٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرافی پر قبضہ کرنے کے نیت کے ارادے سے وہ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ “یقینی طور پر ہمارا مقصد یہ ٹورنامنٹ جیتنا ہے اور ہم جارحانہ ہاکی کھیلیں گے۔ ہماری ٹیم کے کھلاڑی مضبوط کھیل کے حامل ہیں اور مقابلے میں شرکت کرنے والی کسی بھی بڑی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی اپنی تیز اور جارحانہ ہاکی کے بل بوتے پر ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایک ٹیم کے طور پر ہم ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ فرانسیسی ٹیم کو آسٹریلیا، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پول اے میں رکھا گیا ہے۔ اس پول میں فرانس کو اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف 13 جنوری کو بھونیشور میں کھیلنا ہے۔