فاطمہ کی عامر خان کی بیٹی اور بوائے فرینڈ کی تعریف

ممبئی،اکتوبر۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور اْن کے بوائے فرینڈ کی جوڑی بھا گئی۔فاطمہ ثنا شیخ نے ایرا خان کے بوائے فرینڈ نوپور کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے جوڑی کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔نوپور نے ایرا خان کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ، جنہوں نے ایرا خان کے والد عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا، نوپور کی ویڈیو دیکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں بہت ہی پیارے ہیں۔‘خیال رہے کہ ایرا خان اور نوپور اپنے تعلقات رواں برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سب کے سامنے لائے تھے۔

Related Articles