عربوں اور اسرائیل کی قربت مسجد اقصی کے لیے خطرناک ہے۔ اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس،جون(پی ایس آئی) پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اس امر کی شدید مذمت کی ہے کہ بعض عرب ممالک قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے تجاوز پر مبنی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔ ان ممالک کا یہ رویہ فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں قومی اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آجکل علاقائی سطح پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے نیز عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان نارملائزیشن سے بہت آگے کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا عربوں کی قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن بھی ایک جرم ہے جو اسرائیل کے لیے خدمت کی انجام دہی ہے اور فلسطین کے لیے خطرناک ہے۔ اس لیے ہم خبردار کرتے ہیں ’’کہ یہ کوششیں صہہیونی رجیم کو علاقے میں مضبوط اور مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔فلسطینی قائد نے زور دے کر کہا علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت کو فلسطین اور لبنان میں ٹارگٹ کرنا ہے۔ ہم فلسطینی عوام علاقے میں اپنی تزویراتی گہرائی چاہتے ہیں اور عربوں اور مسلم اقوام کو قابض ریاست کا راستہ روکنا چاہیے۔ لیکن اس کے برعکس جو کیا جا رہا ہے اس سے مسجد اقصی کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں، فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles