عامر خان اور کرن راؤ پھر ایک ساتھ منظر عام پر

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ، کرن راؤ طلاق کے بعد متعدد بار ایک ساتھ نظر آئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات گزشتہ روز نامور بھارتی بزنس مین کشور بجاج کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ممبئی میں دوبارہ اکٹھے ہوئیں۔اس موقع پر عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ شرکت کی۔اس دعائیہ تقریب میں عامر خان اور کرن راؤ کے علاوہ، سنجے دت، شردھا کپور، چنکی پانڈے اور ان کی اہلیہ بھاونا، سہیل خان، دیا مرزا، پونم ڈھیلوں، بھاگیہ شری، ایشا کوپیکر، صوفی چودھری، بونی کپور اور ان کی بیٹی انشولا، نوبیاہتا ماڈل ایلانا پانڈے اور ان کے شوہر آئیور میک کرے نے شرکت کی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں سال باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005ء کو شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کے ہاں 2011ء میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔بعد ازاں، دونوں نے2021ء میں طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

Related Articles