عالمی یوم صحت کے موقع پر اچھی صحت کے لئے آگاہی کا عزم کریں:یوگی
لکھنؤ:اپریل۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو عالمی یوم صھت کے موقع پر ریاستی باشندوں کو اپنی صحت کے تئیں بیداہ رہنے کا عزم کرنے کی اپیل کی ہے۔یوگی نے ٹوئٹ کر کے لکھا بہتر صحت زندگی کے لئے سب سے بڑا تحفہ اور بیش قیمتی سرمایہ ہے۔ آئیے آج عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم سبھی اپنے صحت کے تئیں بیدار رہنے کا عزم کریں ۔قابل ذکر ہے کہ سات اپریل پوری دنیا میں عالمی یوم صحت کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے بھی عالمی یوم صحت کی ریاست باشندوں کو مبارک باد دی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پاٹھک نے لکھا عالمی یوم صحت کی سبھی ریاستی باشندوں کو دلی مبارک باد، آئے ساتھ مل کر لوگوں کو صحت کے تئیں بیدار کریں اور صحت مند سماج کی تعمیر میں شراکت داری ادا کریں۔