طلاق کے بعد ایشوریہ کا بیٹوں کے لیے محبت بھرا پیغام

چنئی،مارچ۔بھارتی فلم میکر ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کے دو ماہ بعد بیٹوں کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔عالمی یوم شاعری کے موقع پر فلمساز اور سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے بیٹوں یاترا اور لنگا کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی۔اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رجنی کانت نے بیٹوں سے محبت کا اظہار شاعرانہ انداز میں کیا، انہوں نے لکھا کہ ان کے بچے ہر وقت ان کی دعاؤں میں شامل رہتے ہیں، دعا ہی محبت نچھاور کرنے کا واحد راستہ ہے جس کی کوئی پیمائش نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹوں کو بڑا ہوتے، پھلتا پھولتے دیکھنا میرے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔
طلاق کا اعلان:تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے 17 جنوری کو ایک مشترکہ بیان میں شوہر دھنوش سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ’دوست، جوڑے، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر 18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔‘
طلاق کی وجہ :ایشوریہ اور دھنوش کی اچانک طلاق نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا، جوڑے کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ دھنوش بہت زیادہ کام کرنے کا عادی تھا، جو بھی اسے جانتا ہے وہ یہ یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ دھنوش کسی بھی چیز پر اپنے کام کو فوقیت دیتا تھا۔دوست نے بتایا کہ فلموں کی آؤٹ ڈور شْوٹنگ اور بہت زیادہ کام کی وجہ سے دھنوش کی نجی زندگی پر اثر پڑا اور جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا۔دھنوش کے دوست نے بتایا کہ دھنوش ایک انتہائی پرائیوٹ شخص ہے وہ کسی سے بھی اپنی کوئی بات شیئر نہیں کرتا، کوئی یہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتا کہ اس کے دماغ میں آخر چل کیا رہا ہے۔خیال رہے کہ دھنوش اور ایشوریہ نے 2004 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے یاترا اور لنگا ہیں۔

Related Articles