ضمنی انتخابات- چاروں اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت

کلکتہ،نومبر۔ ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخابات میں چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔2021میں کوچ بہار میںس دن ہاٹا میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو محض 56ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے ادین گوہا نے 189575ووٹوں سے ریکارڈ جیت حاصل کی ہے جب کہ بی جے پی امیدوار کو محضِ 11فیصد ووٹ ملے۔ ادین گوہا نے ضمنی انتخابات میں بڑے فرق سے جیت حاصل کرکے ریکارڈ حاصل کیا ہے۔گوسابا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سبرتو منڈل نے 161474 وو ٹ حاصل کی ہے۔انہیں کل 87فیصد ووٹ ملے ہیں جب کہ بی جے پی کے امیدوار پالس رانا کو محض 9.95فیصد ووٹ ملے ہیں ۔کھردہ سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹرجی نے 114086ووٹ حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔دوسری پوزیشن کےلئے بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان زبردست مقابلہ تاہم بعد میں بی جے پی کے امیدوار جے ساہا نے 13فیصد ووٹ حاصل کیا اور سی پی آئی ایم کے امیدوار کو دیب جیوتی داس کو 10.30فیصد ووٹ ملے۔شانتی پور جہاں گزشتہ انتخاب میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے برجس گوسوامی نے 112087ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی ہے۔یہاں بھی بی جے پی اور سی پی آئی کے درمیان دوسری پوزیشن کےلئے سخت مقابلہ ہوا اور بی جے پی کو 23فیصد ووٹ ملے تو سی پی آئی ایم کو 19فیصد ووٹ ملے ہیں ۔دن ہاٹا میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کرنے کے بعد نو منتخب ممبر اسمبلی ادیان گوہا نے کہا کہ یہاں کے عوام کا قرض بڑھ گیا ہے ۔ریاستی وزیر فرہاد حکیم بھی دن ہاٹا کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دن کے وقت سرحدی علاقے کا دورہ کیا تھا۔ میں نے لوگوں کا جوش دیکھا۔ بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ بی جے پی بنگال کو شمالی بنگال میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ عام آدمی نے جواب دیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کے کوچ بہار کے ممبر پارلیمنٹ نے یہاں سے ادیان گوہا کو محض 56ووٹوں سے ہرایا تھا مگر بعد میں انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے ممبر اسمبلی کا عہدہ رکھا۔بعد میں انہیں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنایا گیا۔ضمنی انتخاب کا شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی وہ اس حلقے میں سرگرم تھے ۔انہیں مبصر مقرر کیا گیا تھا۔مگر ا س بوتھ پر جہاں ان کا ووٹ ہے وہاں پر بھی بی جے پی کے امیدوار کو جیت نہیں دلا سکے ۔کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس بوتھ پر بی جے پی امیدواراشوک منڈل کو صرف 95 ووٹ ملے۔ ترنمول کانگریس کے اُدین گوہا کو اس بوتھ پر 360 ووٹ ملے۔ اس بوتھ میں کل ووٹوں کی تعداد 492 ہے۔ مرکزی وزیر کے اپنے بوتھ پر بی جے پی 275 ووٹوں سےہارگئے۔ترنمول کانگریس کے پولنگ ایجنٹ پارتھا پرتیم رائے نے کہا کہ نشیتھ پرمانک کے لیے یہ شرم کی بات ہے۔

Related Articles